لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر طاہرہ پروین کو قتل کرنے والا یونیورسٹی کا الیکٹریشن نکلا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر طاہرہ پروین کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، ملزم یونیورسٹی کا الیکٹریشن نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے دوران ڈکیتی قتل کیا۔
دوسری جانب پولیس نے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدمیت مقتولہ کی بیٹی کے حوالے کردی ہے، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر گردن کےعلاوہ چھ زخموں کےنشان پائے گئے ہیں، رخسار، گردن اور ہاتھوں کی انگلیوں پر زخموں سے لگتا ہے، مقتولہ نے قاتل سے مزاحمت کی تھی۔
مزید پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر کا قتل
یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ روز طاہرہ پروین کی گھر میں تشدد زدہ لاش ملی تھی، جنہیں چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پروفیسر طاہرہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے کے بعد جامعہ کی ہاؤسنگ کالونی میں مقیم تھیں، وہاں مقیم افراد کا کہنا تھا کہ یہاں شاذ ونادر ہی غیر متعلقہ افراد آیا کرتے تھے۔