اشتہار

تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال اصغر وڑایچ کی گریجویشن ڈگری بوگس قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جامعہ پنجاب نے تحریک انصاف کےوزیریوتھ افیئرزبلال اصغروڑایچ کی گریجویشن ڈگری بوگس قراردے دی اور کہا بلال اصغروڑائچ نے جامعہ پنجاب کوجھوٹی معلومات فراہم کرکےدھوکہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وزیریوتھ افیئرزبلال اصغروڑایچ کی جعلی ڈگری کے معاملے پر جامعہ پنجاب نے رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں جامعہ پنجاب نےایم پی اےبلال اصغروڑائچ کی گریجویشن ڈگری بوگس قرار دی ، عدالتی حکم پرجامعہ پنجاب کی جانب سے5صفات پرمشتمل رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پنجاب کی ڈسپلنری اورڈگری کمیٹی نےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا، ایم پی اےبلال اصغروڑائچ قصور وارقرارپائےہیں ، ان کی گریجویشن کی ڈگری ختم کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بلال اصغروڑائچ نےجامعہ پنجاب کوجھوٹی معلومات فراہم کرکےدھوکہ دیا، فیصل آبادانٹرمیڈیٹ بورڈکی رپورٹ کیمطابق انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ہے، 1996میں بلال اصغروڑایچ کوانٹرمیڈیٹ کارزلٹ کارڈہی جاری نہیں کیاگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلال اصغروڑائچ نے انٹرمیڈیٹ 1995میں پاس ہونےکارزلٹ کارڈجمع کروایا، رزلٹ 1995کانہیں بلکہ 1996کی سپلیمنٹری امتحانات کا رزلٹ ہے ، 1996میں انٹرمیڈیٹ پاس کرنےوالا1997میں گریجویشن امتحان کااہل نہیں۔

جامعہ پنجاب نے کہا جعلی ڈگری کی بناپرگریجویشن کےامتحان دیناخلاف ضابطہ ہے، کمیٹی نےموقف سننے کیلیے8مرتبہ بلال اصغر کوطلبی کانوٹس کیا مگرپیش نہ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں