منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

طلبا تنظیموں‌ میں‌ تصادم: جامعہ پنجاب میدان جنگ بن گئی، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تین طلبہ تنظیموں میں تصادم سے جامعہ پنجاب میدان جنگ بن گئی اور تعلیمی عمل معطل ہوگیا. واقعے میں دس افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی اہمیت کی حامل جامعہ پنجاب طلبا میں تنظیموں‌ کے مدمقابل آنے سے صورت حال بگڑی اور پولیس کو طلب کرنا پڑا.

تصادم کے دروان پتھرائو سے انسپکٹر اور طلبا سمیت کئی افراد شدید زخمی ہوگئے جواب میں‌ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی. واقعے کے بعد جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر نے ذمے داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے اور کڑی سزا دینے کا اعلان کیا ہے.

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تصادم اور شیلنگ کے واقعے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی ہے. واضح رہے کہ یہ تصادم جمعیت، پی ایس ایف اوربلوچ طلبا تنظیم کے اختلافات کے نتیجے میں‌ ہوا.

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، متعدد طلبا زخمی

یاد رہے کہ طلبا تنظیموں میں‌ تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں، گذشتہ برس مارچ میں‌ پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ہوا تھا اور پتھراؤ اور شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے.

وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کا ردعمل

وزیربرائے ہائرایجوکیشن رضاعلی گیلانی نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں‌ کہا ہے کہ ادارے کے اندر ادارہ قائم نہیں کرنےدیں گے، جھگڑے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی.

انھوں‌ نے یہ بھی کہا کہ ہاسٹلزمیں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی شروع کررہے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی کاپی پولیس کوفراہم کردی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں