پیر, جون 16, 2025
اشتہار

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کا 53 کھرب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 12 کھرب اور غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 40 کھرب لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت آج اپنا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع بجٹ پیش کریں گے، جس میں کوئی بھی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویزکی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا وقت 3 بجے سے تبدیل کرکے2بجےکردیا ، بجٹ اجلاس کا انعقادپنجاب اسمبلی کےنئےایوان میں ہوگا، اور اسپیکرملک محمداحمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے.

آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ تخمینہ 5300 ارب روپے سے زائد ہوگا، ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ بارہ کھرب اور غیرترقیاتی بجٹ کاتخمینہ چالیس کھرب لگایاگیاہے تایم ترقیاتی بجٹ 1240 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

بجٹ میں تین ہزارایک سوبتیس ترقیاتی اسکیمیں شامل ہوں گی ، ئی اسکیموں کے لیے 470 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ جاری اسکیموں پر 535 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور غیر ملکی امداد سے 124 ارب روپے کے منصوبے مکمل ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے سوشل سیکٹرز کے لیے 493 ارب روپے کا بڑا ترقیاتی بجٹ رکھا ہے، جاری سوشل اسکیموں کے لیے 214.93 ارب روپے اور نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 130.51 ارب روپے رکھے گئے جبکہ دیگر ترقیاتی پروگراموں کے لیے 148.04 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے، تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے سوشل سیکٹرز میں شامل ہیں۔

اسکول ایجوکیشن کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، ہائر ایجوکیشن کو 39.5 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا جبکہ خصوصی تعلیم کے منصوبوں پر 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

اسپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن پر 95 ارب روپے، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے لیے 86 ارب روپے ، صحت کے جاری منصوبوں میں 10.34 ارب روپے اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 120 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

اس کے علاوہ توانائی کے منصوبوں کیلئے 7.5 ارب روپے، زراعت کے منصوبوں کے لیے 80 ارب روپے اور لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں