بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔

سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، اور کسان کارڈ کے لیے 11 لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

زراعت ہاؤس لاہور میں گندم سے متعلق صوبائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکریٹری زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم ملکی فوڈ سیکیورٹی کی ضامن ہے، اور اس کی بروقت کاشت زیادہ پیداوار کی ضامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو گندم کے تصدیق شدہ بیج ور متوازن کھادوں کے استعمال سے متعلق آگاہی و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، انھوں نے کہا گندم کی کاشت اور پیداوار کے ہدف کے حصول کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

سیکریٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کے تصدیق شدہ بیج کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 2 ہزار روپے فی تھیلا کمی کی گئی تھی، دریں اثنا 15 اکتوبر سے کسان کارڈ بھی خریداری کے لیے فعال ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں