بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تیتر کی آن لائن فروخت میں ملوث یوٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تیتر کی آن لائن فروخت میں ملوث یوٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑا گیا، یوٹیوبر نوابشاہ سے تیتر منگواکرپنجاب میں بیچتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے ڈی جی وائلڈلائف کی نگرانی میں لاہور کے علاقے چوہنگ میں چھاپہ مار کر تیتر کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث یوٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ وائلڈ لائف حکام نے مظہر اقبال کو گرفتار کیا، جو انڈے، چوزے اور بڑے تیتروں آن لائن فروخت کر رہا تھا۔

ترجمان وائلڈلائف نے بتایا کہ یوٹیوبر مظہر اقبال نواب شاہ سے تیترمنگوا کر پنجاب میں فروخت کرتا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چھاپے میں پکڑے گئے تیتروں کو مناسب بحالی کیلئے لاہور سفاری منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان میں تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اس نایاب پرندے کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

کالا تیتر اپنی اونچی چہچہاتی آواز کے لیے مشہور ہے۔ یہ زراعت کے کھیتوں اور جنگلوں میں کچھ عرصہ پہلے تک پایا جاتا تھا۔ تاہم، اس کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف چند محفوظ علاقوں میں محفوظ ہے، جن میں خاص طور پر وادی نارا، اچھرو تھر اور بیراج کے کچھ حصے ہیں، جہاں مقامی سرداروں نے غیر قانونی شکار اور شکار پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں