منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

بجلی اور گیس کا بل زیادہ آنے پر خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ میں بجلی اور گیس کا بل زیادہ آنے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ کے علاقے منڈے کی میں 16 ہزار روپے کا گیس کا بل آیا اور اس کے بعد 9 ہزار روپے کا بجلی کا بل آگیا جس پر 50 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پچاس سالہ بیوہ خاتون رضیہ کے گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی تھی اس کے تین لڑکے مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھے اسی دوران گیس کا 16 ہزار روپے بل آیا اور بجلی کا 9 ہزار روپے کا بل آگیا۔

- Advertisement -

بل کی عدم ادائیگی پر گیپکو کے اہلکار بجلی کا میٹر اتارنے بیوہ خاتون کے گھر پہنچے تھے۔

خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر  گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی رضیہ اپنے گھر میں دانے بھوننے کی بھٹی بنارکھی تھی جس سے وہ اپنے خاندان کی کفالت میں بھی مددگار تھی۔

خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں چشتیاں کے علاقے محبوب کالونی کے محمد ساجد کا بجلی کا بل زیادہ آنے پر بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد 30 سالہ ساجد نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں تھیں۔

پولیس کا بتانا تھا کہ محمد ساجد سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ساجد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں