تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے تئیس اضلاع سےدو سنتیسں خواتین پولیس اہلکاروں نے آٹھ ماہ کی تربیت لینے کے بعد چوہنگ پولیس ٹریننگ ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
خواتین پولیس اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے میں وہ بھی اپنا بھرپورکردارادا کریں گی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خواتیں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا لوہا منوائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ رائیونڈ پولیس مقابلے میں ہلاک والے دہشت گردوں کا تعلق سانحہ گلشن اقبال پارک سے نہیں ہے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پرپنجاب پولیس کی شاندارکارکردگی کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔