تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوجوان گلوکار کار حادثے میں‌ ہلاک

بھارت کے نوجوان گلوکار دل جان سنگھ اپنی ہی غفلت کی وجہ سے کار حادثے میں ہلاک  ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار دل جان سنگھ کی گاڑی کو منگل کے روز امرتسر کے قریب حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اکتیس سالہ گلوکار امرتسر سے کپور تھالا جارہے تھے کہ جندیالا کے قریب اُن کی گاڑی  سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tahir kamran (@tahir_kamran001)

رپورٹ کے مطابق دل جان گاڑی بہت تیز چلا رہے تھے، وہ ٹرک کو دیکھ کر کار کو قابو نہ کرسکے اور سیدھے جاکر اُس سے ٹکرائے۔ حادثے کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے امرتسر اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے گلوکار کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹرز کے مطابق گلوکار کے سر اور سینے میں گہرے زخم آئے تھے جو اُن کی موت کا باعث بنے۔ رپورٹ کے مطابق گلوکار کی اہلیہ اور صاحبزادی کینیڈا میں مقیم ہیں جنہیں 15 اپریل کو بھارت پہنچنا تھا۔

Comments

- Advertisement -