راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ نے ٹرینیں کھولنے کی مخالفت کی لیکن پنجاب کی مخالفت کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
عیدالفطر سے قبل 10 مئی سے جزوی ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق وزارت ریلوے کی تجویز کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں صوبوں کی جانب سے مخالفت کے بعد مسترد کر دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت کل ہونے والے این سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے تجویز مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اس عید پر ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی مگر ولائی کی تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین سروس بحال کرنے اور شاپنگ سینٹرز کھولنے کی تجویز مسترد
انہوں نے کہا کہ جہاز امیر آدمی کی سواری ہے اور ٹرین غریب کیلئے ہوتی ہے، ٹرینیں نہ کھولی گئی تو تنخواہوں کیلئے ہر ماہ 5 ارب درکارہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ امریکا، بھارت ، برطانیہ ،اسپین ، بیلجئم میں ٹرینیں چل رہی ہیں،یہ مجبور کر رہےہیں لوگ باہرنکلیں گے اورلاک ڈاؤن کوچلتا کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سے کسی ملازم کو نہیں نکالیں گے ، 15ٹرین چلائی گئیں تو وہ صرف بڑے اسٹیشنز پر رکیں گی، سندھ نے ٹرینیں کھولنے کی مخالفت کی لیکن پنجاب کی مخالفت کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔