اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک کی خریداری؛ شنگھائی الیکٹرک نے پیشکش واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شنگھائی الیکٹرک نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار پرائیویٹ کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری کی پیش کش واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کا معاملہ مکمل نہ ہوسکا، شنگھائی الیکٹرک نے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر پیشکش واپس لے لی۔

شنگھائی الیکٹرک کے منیجر نے کے الیکٹرک کو مکتوب تحریر کر دیا ہے، کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ نے سال 2016 میں شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ کیا تھا۔

شنگائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری کرنا چاہتی ہے تاہم نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری نہیں مل رہی ہے۔

خریدار کے خواہش گروپ کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک جلد دوبارہ کے الیکٹرک کی خریداری کی نئی پیشکش کرے گا۔

واضح رہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678 شئیرز کی خریداری کی پیش کش دی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں