ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اربن فاریسٹ : سیوریج کے پانی کو صاف کرکے درختوں کی آبیاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ہرے بھرے لہلہاتے پھل دار درختوں کا یہ اربن فاریسٹ یا سرسبز شہری جنگل اندرون سندھ کے کسی دور دراز علاقے میں نہیں بلکہ شہر قائد میں ہی واقع ہے۔

یہ جنگل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا اربن فاریسٹ ہے جو نہ صرف اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے بلکہ ماحولیاتی نظام کو بھی بہتر کررہا ہے۔

مختلف اقسام سے بھرے درختوں کے اس اربن فاریسٹ میں ایک جدید طرز کا واٹر ٹریٹمنٹ نظام بھی لگایا گیا ہے، جو آلودہ اور سیوریج کے پانی کو صاف کرکے درختوں کی آب یاری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ ہمارے پلاٹ کے پاس سے ایک نالہ گزر رہا ہے جہاں سے ہم سیوریج کا پانی لے کے اسے ٹریٹ کرتے ہیں۔

اس اربن فاریسٹ کے منفرد اور پائیدار منصوبہ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ پانی کی شدید قلت کے باعث اس نظام کو لگانا ضروری تھا۔

پروگرام کوآرڈینیٹر ثاقب اشفاق نے بتایا کہ اس مقصد کیلیے ہم نے مالیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی ہے جو ان درختوں کی بہت اچھے انداز سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔

طویل اراضی پر پھیلا یہ سبز احاطہ جس میں پیپل، نیم، کچنال، انجیر، چیکو کھجور اور بھنڈی سمیت دو ہزار سے زائد درختوں کا گھر ہے، جو فضائی آلودگی کے خاتمے اور کاربن جذب کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اہم ترین

روحہ فاطمہ
روحہ فاطمہ
روحہ فاطمہ اے آر وائی نیوز کراچی کے لئے موسمیات اور سماجی مسائل سے متعلق خبریں رپورٹ کرتی ہیں

مزید خبریں