تازہ ترین

ماسک پہنیں یا پش اپس لگائیں! کرونا سے بچاو کیلئے انڈونیشین حکام کا انوکھا اقدام

جکارتہ : انڈونیشیا میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور ماسک نہ لگانے والے افراد کو سرعام پش اپس لگانے کی سزا دی جانے لگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اب تک لاکھ انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد افراد مریض ہیں۔

کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے دیگر ممالک کی طرح انڈونیشین حکام نے بھی سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایات کو ہوا اڑادیا۔

حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کےلیے سزا کا قانون منظور کرتے ہوئے ماسک نہ لگانے والے افراد کو سر عام سزائیں دینا شروع کردیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں جو شخص بغیر ماسک کے گھر سے نکلتا ہے اسے پولیس اہلکار سزا کے طور پر سر عام پش اپس لگواتے ہیں جبکہ جرمانے بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی پش اپش لگوائے جائیں گے۔

پولیس کی اس منفرد سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں سڑک پر لوگ پش اپس لگا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -