منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

فلم ’پشپا 2‘ باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : ساؤتھ انڈین اداکار اللو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا 2‘کامیابی کے روز نئے ریکارڈ قائم  کررہی ہے، اور اب وہ 1700کروڑ روپے کا ہدف بھی پورا کرتی نظر آرہی ہے۔

اللو ارجن کی اس فلم کے ریلیز سے قبل ہی مداحوں میں جس طرح کا جوش و خروش پایا گیا تھا اس سے صاف ظاہر تھا اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ فلم آنے والے وقتوں میں باکس آفس کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’پشپا 2‘ روز بروز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اب وہ اپنی ریلیز کے 32 ویں روز باکس آفس پر 1700 کروڑ روپے کا ہدف عبور کرنے کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

Pushpa 2

مذکورہ بلاک بسٹر فلم پانچویں ہفتے تک 800 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے جو ایک اور نیا سنگ میل ہوگا۔ ہفتے کے آخری روز بھی باکس آفس کلیکشن میں زبردست اضافہ سامنے آیا ہے۔

31ویں روز کا کلیکشن

رپورٹ کے مطابق پشپا 2 نے ریلیز کے 31ویں دن (ہفتہ) کو عالمی باکس آفس پر تقریباً 8 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جب تک فلم کی عالمی سطح پر کلیکشن 1698 کروڑ روپے تھی جبکہ بیرون ملک کلیکشن 268.50 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

32ویں دن کی پیشگوئی

فلم نے 28ویں روز بدھ کو اپنی آمدنی میں 16 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا مگر 29ویں دن جمعرات کو زبردست کمی دیکھنے میں آئی اور صرف 6 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔

اس کے بعد 30ویں دن یہ رقم مزید کم ہو کر 5 کروڑ روپے رہ گئی لیکن ہفتے کے اختتام پر فلم نے حیرت انگیز طور پر اپنے بزنس میں 8 کروڑ روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا۔

توقع ہے کہ پشپا 2 32ویں دن بروز اتوار کو 6سے 9 کروڑ روپے کے درمیان بزنس کرے گی، جس سے کل کلیکشن 1704-1707 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔ تاہم ابھی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

32ویں دن کی جزوی کلیکشن

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشپا 2 نے پانچویں اتوار (4 بجے شام تک) 3.2 کروڑ روپے کمائے تھے، اب تک فلم کی مجموعی کلیکشن 1202.2 کروڑ روپے ہے۔ امید ہے کہ 32 ویں دن کے اختتام تک فلم 6-8 کروڑ روپے کے درمیان مزید کمائی کرلے گی۔

یاد رہے کہ پشپا 2 کے مرکزی کرداروں میں اللّو ارجن، رشمیکا مندنا، فہد فاضل، جگدیش پرتھاپ بنداری، سنیل ورما، انسویا بھارتیواج، راؤ رمیش اور اجے گھوش شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں