حیدرآباد: تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے بھگدڑ کے دوران زخمی ہونیوالے بچے کی حالت خراب ہوگئی۔
رپورٹ کے مطاق 4 دسمبر کو حیدر آباد کے تھیٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، فلم پشپا 2 کے پریمئیر کے دوران بھگدڑ مچنے سے 39 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الو ارجن کی فلم کے پریمیئر کے موقع پر حیدرآباد کی سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا معصوم لڑکے کو وینٹیلٹر پر شفٹ کردیا گیا ہے۔
ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ میں زخمی ہونے والے لڑکے سری تیج کی صحت سے متعلق کہا کہ سری تیج کا پی آئی سی یو میں علاج جاری ہے، وہ گزشتہ 11 دنوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز تھیٹر کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب اداکار الوارجن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔