اشتہار

پشپا ٹو کے مداحوں‌ کے لیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین اداکار الو ارجن کی نئی فلم پشپا ٹو کی ٹیم کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کی ٹیم کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوئی جس میں ٹیم کے ارکان شامل تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب عملہ ایک بس میں سفر کررہا تھا۔

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نارکیت پلی میں فلم کی ٹیم کی گاڑی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق عملے کے کئی ارکان کو شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پشپا ٹو کے مداح زخمی ٹیم ممبران کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ پشپا 2 کی کہانی سو کمار نے لکھی ہے اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم، میتھری مووی میکرز اور متم سیٹی میڈیا کے درمیان تعاون ہے۔

فلم میں رشمیکا مندانہ کے ساتھ معروف اداکار اللو ارجن مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں فہد فاصل، انسویا بھردواج، اجے، راؤ رمیش، دھننجایا اور دیگر جیسے نامور اداکار بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں