بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پشپا اداکار کا خودکشی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا‘ کے اداکار جگدیش نے خودکشی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پشپا میں اللو ارجن کے دوست کیسوا کا کردار ادا کرنے والے اداکار جگدیش کو خاتون جونیئر آرٹسٹ کی خودکشی کے بعد انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جگدیش نے خاتون کو نجی تصاویر کے ذریعے میل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

جگدیش کو رواں ماہ کے اوائل میں پنجگٹہ پولیس نے حراست میں لیا گیا، اداکار کو عدالت میں پیش کیا گیا انہیں عدالتی حکم پر سینٹرل جیل بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون جونیئر آرٹسٹ نے 29 نومبر کو پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، خاتون کے والد نے جگدیش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ جگدیش کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے بعد خاتون نے اپنی جان لی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جگدیش نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے خاتون کی تصاویر لی تھیں اور اسے وائرل کرنے کے لیے اسے بلیک میل کیا۔

جگدیش نے بتایا کہ وہ خاتون کو پانچ سال سے جانتا تھا لیکن پشپا کی کامیابی کے بعد وہ الگ ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں