پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’پشپا‘ نے اصلی گینگسٹر کو گرفتار کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ’پشپا‘ نے اصلی گینگسٹر کو گرفتار کروادیا، فلم بینوں کے درمیان بیٹھا مفرور گینگسٹر اس بار بچ نہ سکا۔

ناگپور شہر میں مذکورہ گینگسٹر فلم ’پشپا 2‘ دیکھ رہا تھا کہ پولیس اس کے سر پر آپہنچی، وشال میشرم نامی شخص پر قتل کے 2 کیسز چل رہے ہیں جبکہ اسے منشیات کی اسمگلنگ کے متعدد الزامات کا بھی سامنا ہے، 10 ماہ سے پولیس سے بچنے والا ملزم اس بار ’پشپا 2‘ کے ذریعے گرفت میں آیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وشال میشرم 10 ماہ سے فرار تھا، تاہم فلم پشپا 2 میں اس کی دلچسپی گرفتاری کا سبب بن گئی، پولیس کو معلوم تھا کہ وہ اس فلم کو پسند کرتا ہے اور دیکھنے بھی آئے گا اس لیے پکڑا جائے گا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ گینگسٹر وشال پولیس پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے، اسکے خلاف مجموعی طور پر 27 مقدمات درج ہیں جن میں قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے جیسے الزامات بھی شامل ہیں۔

اتنا خطرناک مجرم کئی مہینوں سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا، بالآخر الو ارجن کی فلم دیکھنے کا شوق اسے سلاخوں کے پیچھے لے گیا۔

سائبر ٹریکنگ اور وشال کی نئی گاڑی کے ذریعے پولیس گینگسٹر تک پہنچی اور اس کے تھیٹر پہنچنے کے بعد اسے چاروں طرف سے گھیرکر فلمی انداز میں گرفتار کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے فرار ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے سینما کے باہر کھڑی اس کی گاڑی کے ٹائر بھی پنکچر کردیے تھے تاکہ وہ گاڑی تک پہنچ بھی جائے تو بچ نہ سکے۔

پشپا 2 کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں