ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی تامل فلم ‘پشپا’ کا سحر فلمی انڈسٹری سے نکل کر کھیلوں کے میدانوں تک جاپہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دستخطی مہم کے ساتھ پشپا کا جنون پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے گو کہ اسے ریلیز ہوئے مہینے گزرچکے تاہم یہ جنون ختم ہونے کے بجائے عالمی پزیرائی اختیار کرگیا ہے۔
بھارتی کرکٹرز جڈیجا اور ویرات کوہلی کے بعد اب نیپال خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن بھی پشپا سے متاثر نظر آئی اور انہوں نے اسی انداز میں جشن مناکر خوب داد وصول کی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر نیپالی کرکٹر کی گراؤنڈ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیتا رانا ماگر نامی کھلاڑی اللو ارجن کے انداز میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد اللو ارجن کی طرز پر جشن منارہی ہیں۔
آئی سی سی نے ویڈیو کیپشن پر لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر بہت آگے نکل گیا ہے۔
“It’s gone so far on social media."
Nepal’s Sita Rana Magar with the most popular celebration currently 😄
📽️ @fairbreakglobal pic.twitter.com/wlTRf0KeFt
— ICC (@ICC) May 10, 2022
واضح رہے کہ یہ فیئر بریک انویٹیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ چھ ٹیموں پر مشتمل ہے، جو سولہ مئی تک جاری رہے گا۔
ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا‘ اب تک 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جس کی وجہ جانداری اداکاری اور ڈائیلاگ کو قرار دیا گیا ہے۔