تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روس نے یوکرین پر مزید حملوں کا عندیہ دے دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے یوکرین نے روس کے خلاف مزید دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تو زبردست فوجی جواب دیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تصدیق کی کہ فوجیوں نے یوکرینی توانائی کے ذرائع، فوجی کنٹرول اور مواصلاتی نظام پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی درست طریقے سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے اجلاس میں کہا کہ ’یوکرین کی خفیہ سروسز نے روس میں کرسک جوہری پاور پلانٹ کے خلاف تین دہشت گردانہ کارروائیاں کیں اور ہائی وولٹیج پاور لائنوں کو بار بار اڑا دیا۔‘

روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ہماری سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کی مزید کوششیں کی تو روس اور سختی سے فوجی جواب دے گا۔

انہوں نے یوکرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روس کے خلاف پیدا ہونے والے خطرات کے مطابق جواب دے گا۔

یاد رہے روسی فوج کی جانب سے یہ حملہ دو دن بعد ہوا جب دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں روس اور کریمیا کے درمیان اسٹریٹجک کریمین پل کو نقصان پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -