بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

روسی صدر کا بحری افواج کو ‘ عظیم سمندری طاقت ‘ بنانے کیلیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملکی بحریہ کو ہائپر سونک میزائل فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی بحریہ ایک ’عظیم سمندری طاقت‘ بن کر اُبھرے گی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملکی بحریہ کو سپر سونک میزائل فراہم کرنے کیلیے ’نیو نیوی ڈاکٹرائن‘ پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ نئی پالیسیوں سے روسی بحریہ ایک ’عظیم سمندری طاقت‘ بن کر اُبھرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے نیوی ڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والی ایک تقریب میں اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ کو جلد ہائپر سونک میزائل فراہم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل انہی علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے، جہاں روسی مفادات کی حفاظت ضروری ہے۔

- Advertisement -

خبر کے مطابق یہ میزائل آئندہ چند ماہ کے اندر اندر روسی بحریہ کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ روس کی ”نیو نیوی ڈاکٹرائن‘‘ کی مزید تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔
اس موقع پر پیوٹن نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ایڈمرل گورِش کوف ان طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ اپنی جنگی فرائض سر انجام دینے والے پہلے افسر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب روسی بحریہ تمام مخالفین کو بجلی کی رفتار سے جواب دینے کے قابل ہے، تاہم اس موقع پر انہوں نے یوکرین کا براہ راست ذکر کرنے سے اجتناب کیا۔

روس نے کچھ عرصہ پہلے زرکون میزائلوں کو آبدوز اور جنگی بحری جہاز سے فائر کرنے کے کامیاب تجربات کیے تھے۔ صدر پوٹن کی کوشش ہے کہ خطے میں بحری حوالے سے اپنی برتری کو برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ زرکون ہائپرسونک کروز میزائل دنیا میں منفرد خیال کیے جاتے ہیں۔ یہ فضا میں آواز سے بھی نو گنا زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ روس نے ہائپر سونک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ 2018 میں کیا تھا۔ اس کروز میزائل کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ”ایس ایس این تھری تھری‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ برق رفتار زرکون میزائل چار سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں