تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پیوتن کا چوتھی بار صدر کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

ماسکو : صدرِ روس ولادیمیر پیوتن نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے اظہار کے لیے اس سے بہتر جگہ اور موقع نہیں ملے گا.

اس بات کا اعلان صدر پیوتن نے بدھ کے روز نزہنی نووگوراڈ میں جی اے زیڈ آٹو موبائل فیکٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں روس کے لوگوں کی حمایت پر ان کا شکرگذار ہوں اور آج اس فیصلے سے آگاہ کرتا ہوں کہ آئندہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لوں گا.

فیکٹری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ روس کو کھویا ہوا مقام دلانا میرا خواب ہے اور اس خواب کی تعبیر کے لیے سفر رواں دواں ہے اور کئی اہداف حاصل کر لیے ہیں خطے میں روس کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ مسلم لیکن ابھی کرنے کو بہت کام ہیں اس لیے ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں حصہ لوں گا.

یاد رہے کہ ولادی میر پیوتن 2000 سے 2008 کے دوران دو مرتبہ صدارتی عہدے پر براجمان رہے ہیں چوں کہ آئینی طور پر وہ تیسری بار صدر نہیں بن سکتے تھے اس لیے 2008 کے بعد وزیراعظم بن گئے اور اپنے قریبی ساتھی دمتری مید ویدیف کو صدر بناکر اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں.

بعد ازاں صدر مید ویدیف نے روس کے آئین میں خصوصی ترمیم کرکے صدارتی مدت کو چار سے بڑھا کر چھ سال کرکے خود مستعفی ہوگئے جس کے بعد 2012 میں ولادی میر پوتن تیسری مرتبہ چھے سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے جس کی معیاد 2018 میں ختم ہو رہی ہے.

پیوتن اگر 2018 میں بھی صدر منتخب ہونے میں کامیاب جاتے ہیں تو ان کی جیت یقینی ہے جس کے بعد وہ 2024 تک ملک کے صدر رہے تو جوزف اسٹالن سب سے زیادہ عرصے تک صدر رہنے کے ریکارڈ کو توڑ کر طویل مدت تک صدر رہنے والے پہلے روسی صدر بن جائیں گے.

Comments

- Advertisement -