تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

پیوٹن کھل کر ٹرمپ کی ’حمایت‘ میں آگئے؟

روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے قانونی مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دے دیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام ہیں جو امریکی سیاست کی بنیادی کرپشن کو ظاہر کرتے ہیں۔

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے سب سے آگے امیدوار ٹرمپ کو کئی مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔ ان پر دیگر مقدمات کے علاوہ صدر جو بائیڈن کے خلاف 2020 کے انتخابی شکست کو الٹانے کی کوشش کا بھی الزام ہے۔

منگل کو روس کے شہر ولادی ووسٹوک میں مشرقی اقتصادی فورم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا جہاں تک ٹرمپ کا تعلق ہے ہمارے لیے آج کے حالات میں جو کچھ ہو رہا ہے میری رائے میں یہ اچھا ہے کیونکہ یہ امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی کو ظاہر کرتا ہے جو دوسروں کو جمہوریت سکھانے کا دکھاوا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر ایک سیاسی حریف کا ظلم ہے اور یہ امریکا اور پوری دنیا کے عوام کے سامنے کیا جا رہا ہے۔

اپنے چار سالوں کے دوران، ٹرمپ نے بارہا پوٹن کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کی تعریف کی اور حال ہی میں دعویٰ کیا کہ اگر وہ دوبارہ صدارت حاصل کرتے ہیں تو وہ یوکرین کی جنگ کو چند دنوں میں حل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -