روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امید ہے روس اور پاکستان کے درمیان تعمیری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات عوام کے مفاد میں مزید ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو پر مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مزید گہری ہوگی۔
پاکستان کے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ گزشتہ 77 سال سے ہمارے پاک امریکا عوامی تعلقات دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ آئندہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مزید گہری ہوگی، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلق کو بڑھایا جائے گا۔
یوم آزادی : امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانیوں کیلئے مبارکباد کا پیغام
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اقوام کی زیادہ خوشحالی کیلئے اقدامات کریں گے، ہم پاکستان سے ایسی شراکت داری چاہتے ہیں جو سیکیورٹی کو زیادہ یقینی بنائے۔