ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ایرانی صدر نے روسی صدر کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو دورے کی دعوت کوقبول کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات ترکمانستان میں کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے ہم منصبوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی صدر کو ماسکو دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

- Advertisement -

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے دوحہ میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایرانی صدر نے سعودی عرب ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔

سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر کو سعودی ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ ماحول میں مسائل کے حل اور تعلقات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

امریکی صدر کا اسرائیل سے امن دستوں پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ایران سے اختلافات کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں