روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو کی جانب سے سنگین ردعمل کی دھمکیوں کے بعد نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے جوہری افواج کو نیٹو کی دھمکیوں کے جواب میں تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے پوری طرح چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت کر دی۔
روسی صدر نے یوکرین کے خلاف بہادری سے لڑنے والی اپنی اسپیشل فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہترین انداز میں ڈیوٹی پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
عالمی عدالت میں روس کے خلاف درخواست دائر
انہوں نے کہا کہ میں کمانڈوز، اسپیشل فورسز کے اہلکاروں اور حلف سے وفاداری دکھانے والے سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے روس اور ہماری عظیم مملکت کے نام پر بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرین نے مذاکراتی وفد بیلاروس بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی اور روسی صدر کو کیف کی مذاکرات کیلئے آمادگی سے آگاہ کر دیا گیا۔