تازہ ترین

روس : کورونا سے اموات میں اضافہ ، دفاتر اور کاروبار بند کرنے کا اعلان

ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کے پیش نظر ایک ہفتے کیلئے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں کورونا وائرس کی وبا پھر پنجے گاڑھنے لگی، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 36 اموات اور 36 ہزار 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس صورتحال کے پیش نظر روسی صدر پوٹن نے28 اکتوبر سے 7 نومبر تک دفاتر اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے اور ماسکو میں 28 اکتوبر سے ریسٹورنٹ، ہوٹل اور بارز بند کرنے کا حکم دیا۔

روسی حکام نے کورونا ویکسینیشن کی سست شرح کو انفیکشن اور اموات میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں سترہ جولائی کے بعد پہلی بار کورونا کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی، برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عوام سے ویکسین کی اضافی ڈوز لگوانے کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ میں 28 دن میں115 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔

Comments

- Advertisement -