تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا یوکرینی صدر کو قتل کریں گے؟ پیوٹن نے وعدہ کر لیا

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں یوکرینی صدر زیلینسکی کو قتل نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیے گئے انٹرویو میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انہیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے وعدہ ملا ہے کہ وہ اپنے یوکرینی ہم منصب کو قتل نہیں کریں گے۔

بینیٹ یوکرین کے ساتھ روس کی 11 ماہ کی جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک غیر امکانی ثالث کے طور پر ابھرے جو گزشتہ مارچ میں ماسکو کے دورے میں جنگ کے دوران پیوٹن سے ملنے والے چند رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

Putin promised not to kill Zelenskyy, former Israeli prime minister says

اگرچہ بینیٹ کی ثالثی کی کوششوں نے جاری خونریزی کو ختم کرنے کے لیے بہت کم کام کیا ہے تاہم انہوں نے انٹرویو میں بیک روم ڈپلومیسی اور تنازعات کو ختم کے لیے فوری اقدامات پر کھل کر بات کی۔

پانچ گھنٹے کے انٹرویو کے دوران متعدد موضوعات پر بات کی گئی ان میں سے ایک یوکرینی صدر سے متعلق بھی گفتگو شامل تھی۔

بینیٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیوٹن سے پوچھا کہ کیا وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ جس پر روسی صدر نے دوٹوک جواب دیا کہ میں زیلنسکی کو نہیں ماروں گا۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ میں نے پھر سے پوچھا کہ آپ مجھے یہ الفاظ دے رہے ہیں کہ آپ زیلنسکی کو نہیں مارو گے تو صدر نے دوبارہ جواب دیا میں زیلینسکی کو مارنے نہیں جا رہا۔

بینیٹ کے بقول اس کے بعد انہوں نے زیلنسکی کو فون کر کے پیوٹن کے وعدے سے آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -