بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پیوٹن کا بیلا روس کو ایٹمی میزائل دینے کا وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر پیوتن نے کہا ہے کہ روس جوہری صلاحیت کے حامل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل سسٹم آنے والے مہینوں میں اپنے اتحادی بیلاروس کو فراہم کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ اسکندر- ایم سسٹم بیلسٹک اور کروز میزائل 500 کلومیٹر تک فائر کرنے صلاحیت رکھتا ہے چاہے وہ روایتی یا جوہری ہتھیار ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ بیلاروس فضائیہ کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کو چند ماہ میں میزائل فراہم کر دئیے جائیں گے، میزائل 500 کلومیٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔

اس سے پہلےروسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ حالات نے روسی بیلاروسی اتحاد کی ریاست کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو بڑھانا ضروری بنا دیا ہے۔

روس رواں ہفتے جنگی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، یوکرینی صدر سرگئی شوئیگو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر ہرینن سے ملاقات کی ہے۔

مذاکرات سے قبل شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس ان کے ملک کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، قریبی دوست اور اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون مغرب کے بے مثال دباؤ اور ان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کے حالات کے تحت پروان چڑھا ہے۔

شوئیگو نے کہا کہ وہ بیلاروس کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف متحد دفاعی علاقہ بنانے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں