تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

’روس بقا کی جنگ لڑ رہا ہے‘

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ‘بقا’ کی جنگ میں شامل ہے۔

مشرقی بعید کے علاقے بوریاتیا میں ہوا بازی کی ایک فیکٹری کے دورے کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اپنے وجود کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی جغرافیائی سیاسی کام نہیں ہے بلکہ روسی ریاست کی بقا کا کام ہے جس کا مقصد ملک اور ہمارے بچوں کے مستقبل کی ترقی کے لیے ماحول بنانا ہے۔

معیشت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہا کہ مغرب کی جانب سے گزشتہ سال روس پر غیرمعمولی پابندیاں لگانے کے بعد سے معیشت توقع سے زیادہ مضبوط ثابت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی اقتصادی خودمختاری میں کئی گنا اضافہ کیا ہے آخر ہمارے دشمن کا کیا حساب تھا؟ کہ ہم دو سے تین ہفتوں میں یا ایک مہینے میں گر جائیں گے۔

Comments