اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’کینسر کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ہم کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی سائنس دان کینسر کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں جو جلد ہی مریضوں کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے ماسکو فورم میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی ویکسین کو تھراپی کے طریقوں کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کریں گے۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ ویکسین کس قسم کے کینسر اور کیسے اس کے خلاف کام کرے گی۔

دوسری جانب یوکرینی جنرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرینی مسلح افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے ڈرونز کے ذریعے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود تھا۔

سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم پیغام

یوکرینی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں