تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”ہزار سالہ تاریخ گواہ ہے روس ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے“

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار سالہ تاریخ گواہ ہے کہ روس ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا اہل ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم 2022 سے خطاب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس درپیش کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کے قابل ہے اور ہزار سالہ تاریخ اس کی گواہ ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم مضبوط لوگ ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کی طرح ہم کسی بھی مسئلے کو حل کریں گے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس مغربی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان تیار کرنا سیکھے گا جو ملک چھوڑ چکی ہیں یا دوسرے ممالک کی کمپنیاں انہیں فراہم کرتی تھیں۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ اب دنیا میں اکیلی طاقت کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا ہے، یک قطبی عالمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے باوجود یہ دور ختم ہوگیا، یہ ایک فطری عمل ہے، یہ تبدیلیاں تاریخ کا ایک فطری دھارا ہے کیوں کہ کرہ ارض کے تہذیبی تنوع دولت کو یکجا کرنا مشکل ہے۔

یوکرین کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ جہاں ایک واحد مضبوط طاقت کے باوجود قریبی ریاستوں کے ایک محدود دائرے کو تسلیم کرتے ہیں اور کاروبار اور بین الاقوامی تعلقات کے تمام اصولوں کی اپنے مفاد میں تشریح کرتے ہیں، ایسے عقیدوں پر مبنی دنیا یقینی طور پر غیر مستحکم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -