اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

روسی صدر ے غزہ کی صورتحال کو تباہ کُن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کُن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال کا یوکرین سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کا یوکرین سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، غزہ اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں فرق پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یوکرین میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ "یوکرین اور غزہ میں فرق کو محسوس کریں، غزہ میں مکمل تباہی ہے۔”

- Advertisement -

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس غزہ کی پٹی کو طبی آلات اور ادویات کی فراہمی کو تیز کرے گا۔

یاد رہے اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی پر روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی آڑ میں فلسطینیوں کو سزا دینےکا کوئی جواز نہیں، 7 اکتوبر کے حملےکی آڑ میں فلسطینی عوام کاقتل عام ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے قبضے میں راہداریوں پر بین الاقوامی نگرانی کی جائے۔

خیال رہے اسرائیل کی غزہ میں بربریت اوردہشت گردی جاری ہے، اسرائیل دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداداٹھارہ ہزارسات سو ستاسی اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہزار آٹھ سو ستاسی ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے دبی ہے جبکہ سات اکتوبر سے اب تک نواسی صحافی بھی جان گنوا چکے ہیں اور اقوام متحدہ کےایک سوپینتیس امدادی کارکن بھی لقمہ اجل بنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں