جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

روسی صدر نے فوج کو بڑا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر نے مسلح افواج کی تعداد میں اضافے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے دوران حکم دیا ہے کہ اپنے فوجیوں کی تعداد 137,000 سے بڑھا کر 1.15 ملین تک کی جائے۔

یہ حکم نامہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہے تاہم اس میں واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بڑی تعداد میں بھرتیوں کا مسودہ تیار کر کے رضاکار فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا یا پھر فوجیوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

- Advertisement -

جمعرات کو جاری ہونے والے حکم نامے سے روسی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 2,039,758 ہو جائے گی جن میں 1,150,628 فوجی شامل ہیں۔ پچھلے آرڈر میں 2018 کے آغاز میں فوج کی تعداد بالترتیب 1,902,758 اور 1,013,628 تھی۔

کریملن نے کہا ہے کہ صرف رضاکار کنٹریکٹ فوجی ہی اس میں حصہ لیتے ہیں جسے یوکرین میں "خصوصی فوجی آپریشن” کہا جاتا ہے۔

18-27 سال کی عمر کے تمام روسی مردوں کو فوج میں ایک سال خدمات انجام دینا ضروری ہیں لیکن صحت کی وجوہات یا یونیورسٹی کے طلباء کو دی جانے والی التوا کی وجہ سے ایک بڑا حصہ اس ڈرافٹ سے گریز کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں