روسی صدر ولادی پیوٹن کی 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مزید 2 بار صدارتی انتخاب لڑنےکےحکم پر دستخط کر دئیے ہیں۔
اس حکم کے بعد روسی صدرپیوٹن مزید 2 بار صدارتی انتخاب لڑنےکےاہل ہوں گے اور یوں ان کے 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
روسی صدر کی بطور سربراہ مملکت کی مدت 2024 کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور نئی ترامیم کے بعد پیوٹن اگلے دو بار الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔
روس کی آفیشل لیگل پورٹل پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس بل کی تصنیف ایوان زیریں کے اراکین پارلیمنٹ پایل کرشنینی کوف اور اولگا ساوستیانوفا اور ایوان بالا کے اراکین پارلیمنٹ آندرے کلاس نے کی۔