ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

روس یوکرین سے کیوں لڑ رہا ہے؟ پیوٹن نے اہم سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال سے زائد وقت گزر چکا ہے یوکرین سے کیوں لڑ رہا ہے یہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بتا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ دنوں اولان اودے ایوی ایشن پلانٹ کا دورہ کیا جہاں ایک ملازم نے ان سے یہ سوال کردیا کہ روس یوکرین سے کیوں لڑ رہا ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس روسی بولنے والی آبادی کو ترک نہیں کر سکتا اور وہ یوکرین میں اسی روسی دنیا کے لیے لڑ رہا ہے۔ روس مغرب کے برعکس اپنی جغرافیائی سیاسی پوزیشن کے لیے نہیں بلکہ اپنی ریاست کے وجود کے لیے لڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کہ دشمن کا واحد کام روسی ریاست کو ہلانا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے۔ یوکرین سے لڑائی روسی ریاست کی بقا کو یقینی بنانے اور اپنے ملک اور بچوں کی مستقبل کی ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے کا کام ہے۔

روسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایک کثیر النسل ملک ہیں۔ لیکن پھر بھی، یہ روسی دنیا ہے اور یہ جدوجہد ہمارے ان لوگوں کے لیے ہے جو اُن علاقوں میں رہتے ہیں۔ وہ آپ اور مجھ سے مختلف نہیں ہیں تو انہیں کیسے چھوڑا جا سکتا ہے؟

پیوٹن نے کہا کہ ہم نے اپنے نام نہاد شراکت داروں کو ڈان باس کے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر راضی کرنے کی کوشش میں 8 سال گزارے۔ اب پتہ چلا ہے کہ انھوں نے ہمیں بے وقوف بنایا اور دھوکا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں