جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر روس اور برطانیہ میں کشیدگی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو جنگی ہتھیار کی فراہمی پر روس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن میں چین کے رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ یوکرین کو یورینیم پر مشتمل ٹینک اور گولہ بارود فراہم کرتا ہے تو ماسکو سخت ردعمل دے گا۔

روسی صدر کی جانب سے یہ بیان برطانیہ کی وزیر مملکت برائے دفاع اینابیل گولڈی کی حالیہ بیان کے تناظر میں دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یورینئیم پر مشتمل دو جنگی ٹینک فوجی امداد کے تحت یوکرین بھیجے گئے ہیں۔

ادھر برطانیہ کی وزارت دفاع نے بھی پیوٹن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بکتر بند کے ساتھ شامل گولے کئی دہائیوں سے معیاری آلات رہے ہیں ان کا جوہری ہتھیاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے روس کی جانب سے گولہ بارود کو جوہری اجزاء والے ہتھیار کے طور پر بیان کرنے کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے اس فیصلے نے روس اور مغرب کے درمیان ممکنہ جوہری تصادم کو مزید قریب کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں