جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

’تم زہر کھا لو گی تو کیا میں زندہ رہوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں سمیع خان، نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا (نسیم)، جاوید شیخ اور دیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی رابی اور ان کے کزن متین کے گرد گھومتی ہے جس میں رابی کی پھوپھو (نسیم) ان کی متین سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں کیونکہ متین کے گھر والوں نے ان کے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط کے سین میں دکھایا گیا کہ ’متین رابی کو فون کرکے کہتے ہیں کہ تم میری منگیتر ہو میں تمہیں کسی اور کا نہیں ہونے دوں گا۔‘

اس پر رابی کہتی ہیں کہ ’یہ بات تم اپنی پھوپھو سے کرو میں تمہیں بتا رہی ہوں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی میں اپنی جان لے لوں گی۔‘ متین کہتے ہیں ’تم زہر کھا لو گی تو کیا میں زندہ رہوں گا، تم تھوڑا سا صبر کرو میں ابا سے بات کرتا ہوں۔‘

ابھی رابی متین سے بات ہی کررہی ہوتی ہیں کہ ان کی بڑی بہن آجاتی ہیں اور رابی سے پوچھتی ہیں کہ تم یہاں کیا کررہی ہو۔‘

رابی فون رکھ دیتی ہیں ان کی بہن پوچھتی ہیں کہ یہ فون کہاں سے آیا؟ رابی انہیں بتاتی ہیں کہ ’متین نے دیا تھا‘ اس پر ان کی بہن غصہ ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’اس کو شرم نہیں آتی کس رشتے سے اس نے فون دیا ہے رابی تم میری ایک ہی بہن ہو خود کو مجھ سے کیوں چھین رہی ہو اور کیوں اپنی جان کی دشمن بنی ہوئی ہو۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’پانچ سال ہوگئے ہیں مجھے اپنی زندگی کو اکیلے گھسیٹتے ہوئے، اس کے بعد وہ رابی سے فون چھین کر چلی جاتی ہیں۔

کیا رابی اور متین کی شادی ہوجائے گی؟ یا پھر رابی کی شادی کسی اور سے کردی جائے گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں