اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں نیلم منیر (رابی) نے شوہر شجاع اسد (متین) کی جان لے لی؟
ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین) سمیع خان (داؤد)، گل رعنا (شمیم)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’متین کزن زیبی سے دوسری شادی کرلیتے ہیں جب یہ اطلاع رابی کو ملتی ہے تو وہ گھر پہنچتی ہے اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے۔‘
رابی کہتی ہیں کہ ’متین جواب دو تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم نے میرے سر کی جھوٹی قسم کھائی تھی آج مرنا کیا ہوتا ہے میں تمہیں بتاؤں گی۔‘
’وہ بھاگتی ہیں اور چاقو اٹھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن متین انہیں روکنے کے لیے بھاگتے ہیں اسی اثنا میں حادثاتی طور پر چاقو انہیں لگ جاتا ہے۔‘
’داؤد (جو رابی سے محبت کرتے ہیں) یہ منظر دیکھتے ہیں تو وہ گھر سے چلے جاتے ہیں بعدازاں وہ اسپتال پہنچتے ہیں تو متین کی موت ہوجاتی ہے۔‘
پولیس قتل کے الزام میں رابی کو گرفتار کرلیتی ہے بعدازاں پولیس داؤد کو بھی گرفتار کرلیتی ہے۔
کیا رابی نے ہی متین کا قتل کیا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے کہ اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔