جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

داؤد نے رابی کو جیل سے نکلوانے کیلیے گھر داؤ پر لگادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں داؤد نے رابی کو بچانے کے لیے اپنا گھر داؤ پر لگا دیا۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین) سمیع خان (داؤد)، گل رعنا (شمیم)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض رضا عابس ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح علی سید نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ رابی جیل میں ہیں اور وہاں وہ پاگلوں جیسی حرکتیں کررہی ہیں جبکہ داؤد رابی کو جیل سے نکالنے کے لیے جتن کررہے ہیں۔

وکیل داؤد سے کہتے ہیں کہ ’رابی وہ پاگل نہیں جس پر کوئی قانون لاگو نہ ہوتا ہو بلکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ نفسیاتی مریضہ ہے۔‘

رابی کی والدہ ان کی بہن سے کہتی ہیں کہ ’داؤد رابی کو نکلوانے کے لیے اپنا گھر داؤ پر لگا رہا ہے۔‘

ادھر رابی کے بھائی کو یہ معلوم ہوتا ہے وہ داؤد کو گریبان سے پکڑ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’اس بدنامی کو کون باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔‘

بہن کہتی ہیں کہ ’رابی بدنامی نہیں بلکہ آپ ہی کی چھوٹی بہن ہے۔‘

ادھر داؤد کو متین کے والد کہتے ہیں کیا بکواس کررہے ہو، اس پر داؤد انہیں بتاتے ہیں کہ ایک بار اپنے پوتے کی خاطر آپ سوچیں تو سہی۔‘

کیا رابی پر لگا متین کے قتل کا الزام جھوٹا ثابت ہوگا، کیا داؤد رابی کو جیل سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط پیر کی رات دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں