اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مٹینگ کے دوران چھت سے اژدہا آن ٹپکا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے نجی بینک میں مٹینگ کے دوران اژدہے کی اچانک آمد نے ملازمین کی دوڑیں لگوادیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور کو دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اسی لیے اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح  اگر کسی شخص کو اپنے اردگرد اژدہے کی موجودگی کا علم ہوجائے تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کی دوری پر جانا میں ہی عافیت سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا: اژدھا زندہ خاتون کو نگل گیا

ایک سیکنڈ کے لیے تصور کریں کہ آپ کسی سے بات چیت میں مصروف ہوں اور اسی دوران بڑا اژدہا چھت سے نیچے آکر گر جائے، یقیناً یہ ڈراؤنی فلم کے منظر کی طرح ہوگا جس کی وجہ سے آپ خوفزدہ ہوجائیں گے۔

چین کے صوبے گوانچی میں واقع نجی بینک کے ملازمین برانچ میں ایک مٹینگ میں مصروف تھے کہ اچانک چھت سے کوئی چیز آکر زمین پر گری جسے دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں کے اوسان خطا ہوگئے۔

بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہونے والے منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مٹینگ کے دوران چھت سے ایک بڑا اژدہا آکر نیچے گرا جسے دیکھ کر ملازمین بھاگے اور پھر وہ وہاں پر رینگنے لگا۔

یہ بھی دیکھیں: بہادر نوجوان نے اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

انتظامیہ نے فوری طور پر سانپ پکڑنے والے رضاکاروں کو طلب کیا، جس کے بعد انہوں نے طویل جدوجہد کے بعد اژدہے کو پکڑا، اس دوران برانچ کو مکمل بند کردیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/shanghaiist/videos/297894937696342/

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں