پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

آلو کے ڈبے سے اژدھا نکلنے پر خوف و ہراس پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ہوٹل چندر پور میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب آلو کے ڈبے سے 8 فٹ کا اژدھا نکل آیا۔

ہوٹل میں رکھے گئے سبزیوں کے ڈبے کے اندر اژدھے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ملازمین کے مطابق سانپ کا اس وقت پتا چلا جب ان میں سے ایک نے ڈبہ کھولا تو اس کے اوپر سانپ موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملازم خوف کے مارے باہر بھاگا اور ڈبے میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد ایک شخص نے اسے بوری میں منتقل کیا۔

بعدازاں سانپ کو لوہارا کے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عجیب و غریب واقعے میں ایک سالہ بچے کے کاٹنے کے باعث سانپ ہلاک ہوگیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا تھا جہاں ایک سالہ بچے گیا نے سانپ کو کھلونا سمجھتے ہوئے دانتوں سے کاٹ لیا جس کے باعث سانپ ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ ناصرف سانپ سے محفوظ رہا بلکہ حیران کُن طور پر اسے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں