ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’پیارے افضل میں اداکاری سے متعلق سہائے علی نے کیا کہا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے علی ابڑو کا کہنا ہے کہ پیارے افضل میں اپنی اداکاری سب سے اچھی لگی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکارہ سہائے علی ابڑو نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

فہد مصطفیٰ نے اداکارہ سے پوچھا کہ ’ان میں کون ڈرامے سے زیادہ اصل زندگی میں ڈرامہ ہے؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں حمزہ علی عباسی، فرحان سعید اور علی رحمان شامل تھے۔

- Advertisement -

سہائے علی ابڑو نے کہا کہ ’اصل زندگی میں حمزہ علی عباسی ڈرامہ ہے۔

ان سے دوسرا سوال پوچھا کہ گیا کہ کس ڈرامے میں اپنی اداکاری سب سے زیادہ اچھی لگی تھی؟ پیارے افضل، پریم گلی یا کہانی ایک رات کی؟

سہائے علی ابڑو کہا کہ پیارے افضل میں اپنی اداکاری اچھی لگی تھی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فلم ’موٹرسائیکل گرل‘ اس لیے کی کہ مجھے موٹر سائیکل سیکھنے کا دل کررہا تھا۔

واضح رہے کہ سہائے علی ابڑو نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ اور ’پریم گلی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں