نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ عبدالقادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری جھوٹ بول رہے ہیں، دونوں نے پارٹی چھوڑنے کی جو وجوہات بتائیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے جلسے سے قبل عبدالقادر بلوچ ہم سے ملے تھے، میں ، طلال چودھری اور مصدق ملک ملاقات میں موجود تھے قادر بلوچ نے کہا نواز شریف نے فوج کے متعلق کہا وہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قادر بلوچ چاہتے تھے ثنا اللہ زہری جلسے میں اسٹیج پر تشریف لائیں ، ثناء اللہ زہری کے اسٹیج پر آنے پر اختر مینگل نے اعتراض کیا تھا کیونکہ اختر مینگل اور ثنا اللہ زہری کی آپس میں دشمنی ہے،اختر مینگل نے کہا ثنا اللہ زہری اسٹیج پر موجود ہوں گے تو وہ شرکت نہیں کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ جلسے سے ایک رات پہلےکہا تھانوازشریف کےبیانیےکےساتھ ہیں، ان کی اس بات کے کاکڑ صاحب اورمصدق ملک بھی گواہ ہیں، انہوں نےفوج کےتعلق کی وجہ سےاحتجاجاًپارٹی نہیں چھوڑی بلکہ ثنااللہ زہری کواسٹیج پرنہ بٹھانےپریہ ناراض ہوئے، قادربلوچ اورثنااللہ زہری کونوازشریف کےبیانیےسےکوئی مسئلہ نہیں تھا اب بھی بیاینے کاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے سابق لیگی رہنما عبد القادر بلوچ نے کہا تھا کہ میں اپنے چیف کے خلاف کوئی بات نہیں سُن سکتا، آج جو بھی عزت ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے، آئندہ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔