اشتہار

قائد اعظم کی بیٹی انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا ممبئی میں انتقال کرگئیں‘ ان کی عمر 98 سال تھی۔

بانیِ پاکستان قائد اعظم کی صاحبزادی سنہ 1919 کو لندن میں پیدا ہوئی، ضعیف العمر ہونےکے سبب اُن کی طبیعت بہتر ناساز تھی‘ آج ان کا انتقال ہوگیا۔ خاندانی ذرائع نے دینا واڈیا کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

دینا واڈیا قائد اعظم کی اکلوتی صاحبزادی تھیں‘ تقسیم کے موقع پر انہوں نے اپنے سسرال میں رہنے کا فیصلہ کیا جو کہ ممبئی سے تعلق رکھتی تھی، انہوں نے سنہ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی میں واقع اپنے والد کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔

- Advertisement -

واڈیا خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دینا واڈیا کا انتقال امریکا کے شہر نیویارک میں ہوا، آخری رسومات کی ادائیگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پڑھیں: ڈیٹا واڈیا قائد اعظم کی اکلوتی بیٹی کا سفر زندگی

دینا واڈیا جب مزار قائد کے اندر گئیں تو ان کی خواہش کے مطابق کسی فوٹوگرافر یا میڈیا کو اندر نہیں جانے دیا گیا، وہ تنہا باپ کی قبر پر کچھ لمحات گذارنا چاہتہ تھیں، شاید وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی جذباتی کیفیت کوئی دیکھے اور اس کی تشہیر ہو۔ مزار قائد پر موجود مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے اپنے جذبات ظاہر کئے، انہوں نے وزیٹر بک پر ایک جملہ یوں لکھا ۔۔


‘‘یہ میرے لئے ایک دکھ بھرا شاندار دن تھا‘ ان کے خواب کو پورا کیجئے’’


کراچی میں قائد اعظم کی آخری آرام گاہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دینا واڈیا کا کہنا تھا کہ’’میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی ہوں اوراپنے باپ سے آج بھی محبت کرتی ہوں۔ اسی لئے اپنے بیٹے اور پوتوں کے ساتھ اپنے باپ کے خواب پاکستان کو دیکھنے آئی ہوں لیکن میں اپنے باپ کے نام سے شہرت نہیں کمانا چاہتی‘‘۔

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کی تعزیت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں