ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کندھ کوٹ کالج کی زمین کا معاملہ : نیب نے قائم علی شاہ سے رقم جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کندھ کوٹ کالج کی زمین کی رقم جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرلیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ کالج کے لیے زمین 13 کروڑ میں مہنگے داموں خریدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کالج کی زمین کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب سکھر میں پیش ہوئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے قائم علی شاہ سے زمین کی رقم جاری کرنے پر معلومات لی گئیں۔

ذرائع نیب کے مطابق پہلے سےموجود کالج کی زمین کی رقم مرزاخان نامی شخص کوجاری کی گئی، 11ایکڑ زمین کےلئے 13 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

یاد رہے نیب سکھر نےسابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو کندھ کوٹ کالج کے لیے زمین کی خرید اری کے معاملے پررقم جاری کرنے کے حوالے سے طلب کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ کندھ کوٹ کے زمیندار مرزا خان سے زمین خرید ی گئی، کالج کے لیےزمین 13 کروڑ میں مہنگے داموں خریدی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کے دوروزارت اعلیٰ میں رقم منظور کی گئی جبکہ نیب کی جانب سے محکمہ تعلیم اور زمیندار کے خلاف پہلے ہی ریفرنس دائر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں