جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سندھ کی حالت زارکےذمہ داروزیراعظم ہیں، سید قائم علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی حالت زارکےذمہ داروزیراعظم نواز شریف ہیں، وزیراعظم نے12ارب کاوعدہ کیا لیکن اب تک ایک پائی بھی نہیں ملی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر ایک تقریب میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی مہربانی ہے کہ وہ سندھ حکومت کی ہمت افزائی کرنے ہر ماہ آتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا تھاکہ دہشت گردوں سے لڑنے کےلئے نہ بلٹ پروف گاڑیاں ہیں اور نہ ہی بلٹ پروف جیکٹس۔ ہم نے 400 اہل کاروں کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعظم نے ہماری ضرورت کےلئے 12 ارب روپے کے پیکج کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک ایک ڈھیلا نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ لڑو چوٹ لگی تو میں حاضر ہوں ،پانی کا منصوبہ بھی بنایا مگر اس کے بھی پیسے نہیں ملے ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی وفاقی مداخلت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا مسئلہ امن و امان ہے ،سٹریٹ کرائم میں 70فیصد کمی آئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس سال کراچی میں مختلف شعبوں کے لیے 64 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین نے کراچی کے لیے 150 ارب روپے کا منصوبہ بنایا ہے، کراچی میں صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہےْ۔

صفائی کے عملے کو کام کرنا چاہیے،تنخواہیں اور سہولیتں بھی دیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی پاکستان کامعاشی حب اور بین الاقومی اہمیت کا شہر ہے،کراچی کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں