کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھرمیں شروع کئے گئے پاورپروجیکٹس کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پردورکریں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تھرکول انرجی بورڈ کی 19ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے کہا ہے کہ یہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا اور ہمیں ہر حال میں تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنی ہے۔
اس موقع پرتھرکول انرجی بورڈ کے ایم ڈی اعجاز احمد نے اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ سائنو سندھ گلوبل مائننگ کمپنی کو تھرکول فیلڈ میں بلاک 1دے دیا گیا ہے جہاں پر وہ 1.1بلین ڈالر کی لاگت سے سے 330میگا واٹ کے 4 پاورپلانٹ تعمیر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی جس میں 51 فیصد شیئرسندھ حکومت کا حصہ ہے اس نے اینگرو پاورتھر لمیٹیڈ کے ساتھ بلاک میں کوئلے کی سپلائی کا معاہدہ کیا ہوا ہے
تھر کول کے ایم ڈی نے ڈاکٹرثمرمبارک مند نے انڈرگراؤنڈ کول گیسیفیکیشن پروجیکٹ اینڈ پاور پلانٹ کے بارے میں بتایا کہ وہاں پر 38بورنگ ہو چکی ہیں اورسائن گیس بھی پیدا کی جارہی ہے۔