جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

رینجرزاختیارات کے معاملے پرسیاست چمکائی جارہی ہے، قائم علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کچھ لوگ رینجرزکےاختیارات کے معاملے پراپنی سیاست چمکارہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد کل سندھ اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختیارات سے متعلق قرارداد پر ایم کیوایم سے کسی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی ہے اوران کی مرضی ہے کہ مخالفت میں ووٹ دیں یا حمایت کا فیصلہ کریں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہورہی ہےاورنہ ہی اس حوالے سے کوئی ملاقات ہوئی ہے

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرقائم علی شاہ نے کہا کہ بےنظیربھٹو کی برسی میں آصف زرداری اوربلاول شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں