لاہور: پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمینٹر میں یونائیٹڈ کی ٹیم قلندرز کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیوڈ ویزے نے آخری اوورز میں 8 رنز نہیں بننے دیے، ویزے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ZAROORI WICKET! #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/BPWwMGz06M
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
اعظم خان کی 40 اور الیکس ہیلز کی 38 رنز کی اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی، میچ کے آخری لمحات میں آصف علی 25 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔
HARRY GETS THE BIG MAN!
Lahoris, kya feelings hain?#HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/GcVXfN7zjP— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
کپتان شاداب خان 14 رنز بنا کر زمان خان کا نشانہ بنے، پال اسٹرلنگ 13 رنز بناسکے، لیام ڈوسن 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حسن علی 6 اور محمد وسیم جونیئر 5 رنز بناسکے۔
UFF! #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/Y31VSSk0qb
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Razor-sharp work from Lahore here. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/rBPamQPJ0C
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں 7 رنز پر گریں جب اوپنر فخر زمان ایک اور فل سالٹ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
BANG! 💥@Samitpatel21 with a big shot. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/gsCmffdJgD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کامران غلام 30 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، ہیری بروک 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
Brook couldn’t make it home in time. @IsbUnited get another. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/iTWcTDhXrQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
محمد حفیظ 28 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کو وکٹ دے بیٹھے، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈوسن اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور وقاص مقصود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
BIG wicket for @iamwaqasmaqsood!
Abdullah goes back after a fiery innings. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/uIbpxbSxWA— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ میں فہیم اشریف اور زاہد محمود کی جگہ پال اسٹرلنگ، محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
Lahore have won the toss and they will be batting first ☝🏼
Let the games begin! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvIU pic.twitter.com/dn5r5YKU79— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
ہیڈٹو ہیڈ مقابلوں میں یونائیٹڈزکو واضح برتری حاصل ہے، اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور کے خلاف 9 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ 5 میں لاہور قلندرز کامیاب رہے۔
یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا تھا۔